کھیل

فاسٹ بولر خرم شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں رہیب شروع کیا جائے گا۔
پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے جن کے متبادل کے طور پر میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم نے میلبرن میں پریکٹس کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button