پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع، صنم، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے نام شامل

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ ،کنول شوذب ، روبینہ شاہین ، سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے دیا جبکہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کیلیے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button