کھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

سڈنی :آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے نے اسکواڈ کا اعلان کردیا،آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر بھی ہوم گراؤنڈ سڈنی پر اختتام پذیر ہوگا، دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تک تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔سڈنی میں پاکستان ٹیم کو28 برس سے فتح کا انتظار ہے جبکہ آخری بار 1995 میں مشتاق احمد کی جادوگری نے سرخرو کرایا تھا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 0ـ2 کی برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button