انٹرٹینمنٹتازہ ترین

عامر خان سے طلاق، کرن راؤ کی زندگی پر کوئی اثر نہ پڑا

کچھ عرصے قبل تک بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور جوڑیوں میں شمار ہونے والی عامر خان اور کرن راؤ کی جوڑی ٹوٹنے کا دُکھ انکے چاہنے والوں کو خوب ہوا تھا۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہ کہ بھارتی فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کرن راؤ کا کہنا ہے کہ انہیں اور عامر کو اپنے تعلقات کی وضاحت کے لیے کسی کاغذ کی ضرورت نہیں ہے۔

فلم ’لاپتا لیڈیز ’کی ہدایت کار کرن راؤ نے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اپنی اور عامر خان کی طلاق پر بات کی اور یہ واضح کیا وہ طلاق کے بعد بھی بے انتہا خوش ہیں۔

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ عامر خان سے طلاق کے فیصلے پر خوش ہوں کیونکہ مجھے اپنے اور عامر کے خاندان دونوں کی حمایت حاصل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ،’میں محسوس کرتی ہوں کہ رشتوں کو وقتاً فوقتاً نئے سرے سے متعین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں ہم بدلتے رہتے ہیں۔ ہمیں مختلف چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے’۔

ہدایت کار کا مزید کہنا تھا کہ،’ اور یہی (طلاق) ہے جو میں نے محسوس کیا کہ مجھے خوشی ملے گی اور ایمانداری سے طلاق نے مجھے بہت خوش کیا ہے’۔

طلاق کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کرن راؤ کا مزید کہنا تھا کہ،’عامر خان سے شادی سے پہلے میں کافی عرصے تک سنگل تھی میں واقعی میں اپنی آزادی کا لطف اٹھاتی تھی کیونکہ میں تنہا تھی، لیکن اب میرے پاس میرا بیٹا ہے اس لیے میں تنہا نہیں ہونا چاہتی’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ،’مجھے لگتا ہے کہ تنہائی ہی واحد چیز ہےجس کے بارے میں زیادہ تر لوگ تھوڑا سا پریشان ہوتے ہیں جب وہ طلاق یافتہ ہو جاتے ہیں یا کسی ساتھی کو کھو دیتے ہیں تو میں نے خود کو بالکل بھی تنہا محسوس نہیں کیا اور میرے لیے اچھی بات ہے یہ کہ میری طلاق بہت خوش آئند ثابت ہوئی’۔

فلم ساز نے مزید کہاکہ ’ عامر اور میرے لیے 15 سالہ شادی کے اس رشتے کو ختم کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ مجھے اور عامر دونوں کو جذباتی اور ذہنی طور پر اس مقام تک پہنچنے میں کچھ وقت لگا۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں اس حقیقت میں محفوظ رہنے کی ضرورت ہے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے ہم ایک دوسرے کے لیے طویل مدت کے لیے موجود ہیں بس اتنا ہے کہ ہمیں شادی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔’

عامر خان اور کرن راؤ کی پہلی ملاقات کا مختصر احوال:

اداکار عامر خان کی کرن راؤ سے اس وقت ملاقات ہوئی جب وہ 20 سال پہلے ’لگان’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ کرن اس فلم کے معاون ہدایت کاروں میں سے ایک تھیں۔

عامر سے شادی محض ایک دباؤ؟

عامر خان سے شادی کے فیصلے کو کرن راؤ نے خاندانی دباؤ میں کیا جانے والا فیصلہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ،شادی سے قبل بھی ہم دونوں ایک سال کے عرصے تک ہنسی خوشی ساتھ رہے لیکن دونوں خاندانوں کی وجہ سے شادی کرنا پڑی۔

عامر اور کرن کی طلاق:

واضح رہے کہ کرن راؤاور عامر خان نے 2021 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ طلاق کے بعد دونوں کی پیشہ ورانہ زندگی بلکل متاثر نہیں ہوئی اور دونوں خاندان کی دلوں کی آج بھی وہی عزت اور احترام برقرار ہے۔جبکہ اس سابقہ جوڑی کا ایک بیٹا آزاد بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button