اہم خبرپاکستانتازہ ترین

جی ایچ کیو حملے کیس میں بھی عمران خان گرفتار

راولپنڈی: سانحہ نو مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی منگل کو گرفتار ڈالی دی گئی ۔


راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو (منگل)کو 9 مئی کے مقدمات میں طلب کیا تھا ، جو پہلے ہی سائفر مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔

دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نےکہا کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button