تازہ تریندنیا

اگلے ہفتے اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوسکتی ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اگلے ہفتے پیر سے جنگ بندی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس متوقع جنگ بندی کے دوران غزہ میں درجنوں اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ بھی ممکن ہے۔

مصر، قطر، امریکہ، فرانس اور دیگر ممالک نے طویل عرصے سے جاری جنگ بندی کی کوششوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کوششوں کے تحت متعلقہ ممالک چھ ہفتوں کے لیے جارحیت روک کر غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں۔

معاہدے کے بارے میں پوچھے جانے پر صدر بائیڈن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلے پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔ ہم قریب ہیں لیکن معاہدہ ابھی نہیں ہوا۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز سائٹ ینیٹ کو بتایا کہ "رابطہ مثبت ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button