پاکستان

مجھ پر جرمانہ لگانے اور پگڑی اچھالنے والوں کا سودسمیت احتساب ہوگا’فیصل واوڈا

کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھ پر جرمانہ لگانے اور پگڑی اچھالنے والوں کا سود سمیت احتساب ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر اللہ تعالی کا احسان ہے اور کسی کا نہیں۔ بھولا میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری ماں جو اس دنیا میں نہیں ہے( اللہ جنت نصیب کرے) ان کی بیماری کے دوران فیصلہ کرنے والوں نے مجھ پر جرمانہ لگایا تھا اور پگڑی اچھالی تھی۔ احتساب تو ان ک بھی ہوگا ‘ سود سمیت۔ اس کے لئے مجھے20 سال ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ فیصل واوڈا کے کندھوں پر رکھ کے میاں نواز شریف اور دیگر ماشاء اللہ سے اہل ہونے جا رہے ہیں۔ پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ لنگڑی لولی ن لیگ کا وزیراعظم اسی واوڈا کے کندھے کا سہارا لے کر اقتدار میں آ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button