پاکستان

فیض حمید نے دھرنا کمیشن کو بیان ریکارڈ کرا دیا’ حکومت کیخلاف سازش کی تردید

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا’ جس میںانہوں نے حکومت کے خلاف سازش کی تردید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) فیض حمید نے کمیشن کی جانب سے دیئے گئے سوالات کے جواب دے دیئے’ جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات حکومت کی ہدایت پر کئے تھے۔
ذرائع کے مطابق فیض حمید نے اپنے جواب میں بتایا کہ2017 میںاس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی سربراہ میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انٹیلی جنس کے سربراہ نوید مختار اور ملٹری قیادت بھی شریک تھی۔ ان تمام افراد کی مشترکہ ہدایات پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے تھے۔
جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔
واضح رہے کہ فیض آباد ھرنا کمیشن ڈارٹک اختر علی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے’ جس میںسابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی موجو د ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button