پاکستان

شمالی وزیرستان میں دھماکہ’ بکریاں چراتے ہوئے تین بچے جاں بحق

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں کھیتوں کے اندر دھماکے کے سبب تین بچے جا ں بحق ہوگئے۔
دھماکہ کاشمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت ہوا بکریاں چرانے کے لئے آئے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہنی مون ہوٹل کے قریب کھیت میں ہوا ‘ دھماکے کے سبب تینوں بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں پانچ سے پندرہ برس کے درمیان ہیں’ بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے’ بچے چرواہے تھے۔
پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کر دی ہیں’ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم امکان ہے کہ دھماکہ کا لینڈ مائن کا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button