اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا’ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار

پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایاگیا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ ممبر کے پی جسٹس(ر) اکرم اللہ نے تحریر کیا’ فیصلہ11 صفحات پر مشتمل ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی’ پی ٹی آئی کو بلے نشان نہیں ملے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو امیدواروں نے چیلنج کیا تھا’پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض اٹھائے’ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ دیا’ پی ٹی آئی ہماری ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی۔
پی ٹی آئی پر عام اعتراض پارٹی آئین کے مطابق انتخابات نہ کرانے کا تھا’ عمرایوب نیاز اللہ نیازی کو چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کرسکتے تھے’ عمرایوب کو کسی آئینی فورم نے سیکرٹری جنرل تعینات نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کے 2017ء میں منتخب عہدیداروں کی مدت ختم ہوچکی ہے ‘ پارٹی ریکارڈ کے مطابق اسد عمر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی پر اعتراض تھا کہ ا نتخابات خفیہ کرائے’ پی ٹی آئی چیئرمین کی مدت13 جون تک تھی’ پی ٹی آئی چیئرمین نے10 جون2022 تک کوئی انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔
پی ٹی آئی کے مبینہ نئے چیئرمین نے انٹرا پارٹی کی دستاویزات جمع کرائیں’ اعتراض تھا کہ کسی ممبر کو الیکشن لڑنے نہیں دیاگیا’ اعتراض تھا کہ پی ٹی آئی دفتر میں کوئی نامزدگی کاغذات نہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button