پاکستانتازہ ترین

سائفر کیس’ بانی پی ٹی آئی نے فرد جرم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

اسلا م آباد: بانی پی ٹی آئی نے فرم جرم سمیت سائفر کیس کی اب تک کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔ عمران خان نے استدعا کی کہ 23 نومبر سے اب تک کی ٹرائی کورٹ کی کارروائی غیرقانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے’12 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ہماری درخواست مسترد کی۔ انہوںنے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ(3)(2)13 میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی جبکہ قانون میں لفظ ”شکایت” کی تشریح واضح ہے’ کریمنل پروسیجر کی دفعہ(h)4 میں بھی لفظ (شکایت) کو واضح کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے’ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف زیر سماعت سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button