انٹرٹینمنٹ

صدف کنول سے ملنے کے بعد اسٹائل کرنا سیکھا، شہروز سبزواری

حال ہی میں ہم اسٹائل ایوارڈز میں اسٹائل ہیرو آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ انہوں نے صدف کنول سے ملنے کے بعد اسٹائل کرنا سیکھا۔
شہروز سبزواری کو گزشتہ ہفتے ہم اسٹائل ایوارڈز میں اسٹائل ہیرو آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔شہروز سبزواری اور صدف کنول کی اسٹائل ایوارڈز کے بعد یوٹیوبر سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار نے اپنے اسٹائلش ہونے کا کریڈٹ اہلیہ کو دیا۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں خاتون یوٹیوبر صدف کنول سے سوال کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ انہیں اندازہ تھا کہ ان کے شوہر شہروز سبزواری کو اسٹائل ہیرو آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا؟اس پر صدف کنول نے کہا کہ انہیں شوہر کے نامزد ہونے پر حیرانگی نہیں ہوئی لیکن انہیں امید تھی کہ ان کے شہزور ہی ایوارڈ کے لیے منتخب ہوں گے۔ماڈل مزید کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ شوہر کو ایوارڈ ملنے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔
اسی بات پر شہروز سبزواری کہتے ہیں کہ دراصل انہوں نے اسٹائل کرنا ہی اس وقت سیکھا اور شروع کیا جب صدف کنول ان کی زندگی میں آئیں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اسٹائل اداکار کے ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کا کریڈٹ ان کی اہلیہ کو جاتا ہے، انہوں نے ہی انہیں اسٹائل کرانا سکھایا۔
شہروز سبزواری نے وضاحت دی کہ وہ کبھی بھی اسٹائلش نہیں رہے ہیں، جب سے ان کی زندگی میں صدف کنول آئی ہیں تب سے انہوں نے اسٹائل کرنا سیکھا ہے۔یوٹیوبر کے سوال پر اداکار نے کہا کہ وہ بھلے ان کی صدف کنول سے شادی سے قبل اور بعد کی تصاویر کو گوگل پر سرچ کرلیں، یہ حقیقت ہیکہ انہوں نے ماڈل سے شادی کے بعد اسٹائل کرنا سیکھا۔شوہر کی جانب سے اسٹائل سکھانے کی بات پر صدف کنول بار بار انہیں خاموش رہنے کے لیے اشارے بھی کرتی رہیں لیکن شہروز سبزواری نے کہا کہ وہ ان سے شادی کے بعد ہی اسٹائل کرنا سیکھے ہیں۔
مختصر ویڈیو کے اختتام پر صدف کنول مزید کہتی ہیں کہ دراصل اسٹائل کپڑوں سے نہیں بلکہ شخصیت سے آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button