انٹرٹینمنٹتازہ ترین

بھارتی کامیڈین نے کاپی اتارنے پر کرن جوہر سے معافی مانگ لی

ممبئی: بھارتی کامیڈین کیتن سنگھ نے رئیلٹی شو کے دوران فلمساز کرن جوہر کی نقالی کرنے پر معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارت کے کامیڈی شو جنون مچائینگے-انڈیا کو ہنسائیں گے کا پرومو وائرل ہوا جس میں کامیڈین کیٹن سنگھ نے فلمساز کرن جوہر کی نقل کی ہے۔ کرن جوہر نے نقل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس کامیڈی شو میں بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی بھی موجود تھیں جو کرن جوہر کی نقل کرنے پر کامیڈین کیتن سنگھ کی تعریف کر رہی تھیں۔ پرومو دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین کیتن سنگھ کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب کیتن سنگھ نے فلمساز سے معافی مانگ لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیتن سنگھ نے اپنے معافی نامہ میں کرن جوہر کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، میں آپ کا شو کافی ود کرن بہت شوق سے دیکھتا ہوں، میں نے وہ شو دیکھ کر آپ کی کاپی کرنا سیکھا ہے۔ کیتن سنگھ نے کہا۔ میں آپ کے کام کا مداح ہوں، میں نے آپ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی تقریباً 5 سے 6 بار دیکھی ہے، میں آپ کا ہر شو اور ہر پروجیکٹ بڑی دلچسپی سے دیکھتا ہوں۔ میں آپ سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، میرا مقصد آپ کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ میں صرف ناظرین کو محظوظ کرنا چاہتا تھا لیکن اگر میں نے کچھ اضافی کیا تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button