پاکستانتازہ ترین

نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات بے نتیجہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاہم حکومت سازی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد آصف زرداری نے اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ حکومت سازی میں آزاد امیدواروں کا اہم کردار ہے، جب کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی، ہم سب کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل اہم اجلاس ہے جس میں قیادت حتمی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ وفاق کی واحد سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنماں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ جانے سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا، آزاد گروپ ہمارے لیے بہتر ہیں۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ ہمارے لیے بہتر ہو گا کہ ہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سے ملیں، نتائج مکمل ہوتے ہی پیپلز پارٹی انتخابی عمل سے متعلق اپنا موقف دے گی۔ مسلم لیگ ن سمیت تمام آزاد ارکان سے رابطہ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button