پاکستان

چین کی بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت

چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں ، سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کے لیے نہیں ہوسکتا۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔
اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے تجارتی سامان کو قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سادہ سی کمرشل لیتھ مشین کا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارہ پاکستان میں آٹوموبِل صنعت کو پرزے فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button