کھیل

پلیئر آف دی منتھ کے لئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کیلئے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی نے دسمبر کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے’ نامزد کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز’ نیوز ی لینڈ کے گلین فلپس اور بنگلہ دیش کے تبیج الاسلام شامل ہیں’ نامزد کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔

خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی جمائمہ روڈریگز’ پیتی شرما اور زمبابوے کی پریشیس مارنج کو نامزد کیاگیا ہے’ جمائمہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
دپیتی شرما نے دسمبر کے مہینے میں دو ٹیسٹ میچوں میں165 رنزاور11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
زمبابوے کی پریشیس مارنج نے یوگنڈا کیخلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے کوالیفائر میچ میں چار اوورز میں7 رنز دیکر5 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ افریقہ ریجن کے کوالیفائر ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 13وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button