کھیل

گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے،ٹم سائوتھی

آکلینڈ۔:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک بہترین ٹیم ہے اور اس کو شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم ان کی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ سے قبل بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ٹم سائوتھی نے کہا کہ وہ گرین شرٹس کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 35 سالہ مایہ ناز فاسٹ بائولر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button