انتخاباتپاکستان

انٹرنیٹ میں تعطل کےباوجود ورچوئل فنڈ ریزرنے 264،000 ڈالرسےزیادہ جمع کیا: پی ٹی آئی

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اس کے ورچوئل فنڈ ریزر ٹیلی تھون نےملک بھر میں انٹرنیٹ کے تعطل کے باوجود تین گھنٹوں میں 264،000 ڈالر سے زیادہ رقم جمع کرلی جس کی تصدیق انٹرنیٹ کے ایک آزاد نگراں ادارے نے کی۔

چونکہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے پاکستان میں تیاریاں زوروں پر ہیں تو پی ٹی آئی نے انتخابی فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون کا آغاز کیا تاکہ پاکستان کے اندر اور باہر پارٹی کے حامیوں کو چندہ دینے کے لیے راغب کیا جاسکے۔ تاہم انٹرنیٹ صارفین نے شام 6 بجے کے قریب تعطل کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے۔

لندن میں قائم انٹرنیٹ کے نگراں ادارے نیٹ بلاکس نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مثلاً ایکس (سابقہ ٹویٹر)، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی میں "قومی سطح پر تعطل” کی تصدیق کی۔ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جواب میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button