پاکستانتازہ ترین

لاہور: ایک بار پھر 9 مئی کے 282 اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

لاہور: پولیس نے 9 مئی کو گرفتار نہ ہونے والے 282 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ سانحہ 9 مئی کے اشتہاری اور دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، لاہور پولیس کے آپریشنز اینڈ انویسٹی گیشن ونگ ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور میں 9 مئی کے واقعات پر دہشت گردی کے 14 اور دیگر سنگین دفعات کے تحت 49 مقدمات درج کیے گئے۔ 741 ملزمان کو عدالتی طور پر جیلوں میں رکھا گیا جبکہ دیگر مقدمات میں 318 ملزمان کو حوالات کی عدالتی تحویل میں رکھا گیا۔ پولیس کے مطابق باقی تمام ملزمان ضمانت پر ہیں یا مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ لاہور پولیس نے ان مقدمات میں گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ لاہور پولیس حکام کے مطابق اب تک کی تفتیش میں مزید 382 ملزمان کی گرفتاری درکار ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button