علاقائی

ایبٹ آباد جییوآئی نے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

حویلیاں(بیورورپورٹ)ایبٹ آباد جییوآئی نے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا جییوآئی اسلامی فلاحی ریاست کی قیام کیلئے آپنی جدو جہد جاری رکھے گی جمعیت علما اسلام ضلع ایبٹ آباد نے الیکشن کیلئے حکمت عملی وضع کردی گزشتہ روز سیٹھی مسجد کے نزدیک تمام امیدواروں کا مشترکہ مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا جہاں ضلعی و تحصیلی جماعتی زمہ داران امیدواران سمیت علاقے کے معززین اور کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن قریشی قاری غلام مجتبی این اے سترہ کے امیدوار مولانا عدنان عزیز این اے سولہ کے امیدوار احمد نصیر عباسی پی کے 43 کے امیدوار مولانا جمشید عباسی پی کے 42 کے امیدوار مولانا بصیرت عباسی اور پی کے 45 کے امیدوار مولانا خالد سمیت دیگر راھنماوں نے خطاب کیا۔۔راھنماوں نے کہا کہ جییوآئی پاکیزہ کردار کے حامل ماضی سے وابستہ ہے جبکہ ایم ایم اے دور حکومت میں مثالی اقدامات اور خدمات سر انجام دئیے جبکہ دیگر جماعتوں نے بلند بانگ دعووں کے باوجود عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جییوآئی روایتی سیاسی پنڈتوں کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button