تازہ ترین

پمز ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2افراد زخمی

اسلام آباد۔ :اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اتوار کوپولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے ڈولفن پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں بعد میں ڈولفن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈولفن پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں مبینہ مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے سمیت واقعے کی تیزی سے تفتیش کر رہی ہے۔فائرنگ کے کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہیں اور حکام اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button