انٹرٹینمنٹ

انوشے خودکو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنے کی خواہاں

لاہور:اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ منفی کرداروں میں اداکاری کا زیادہ مارجن ہوتا ہے جبکہ پازیٹو کردار سیدھے سیدھے ہوتے ہیں۔ انوشے عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ کمرشلز میں کام کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ کمرشلز میں کم وقت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوتا ہے۔انوشے عباسی کاکہناتھاکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا،میرے والد پی ٹی وی کے دور میں ڈرامے لکھا کرتے تھے اور اگر کسی بچے کا کردار کروانا ہوتا تو مجھے کاسٹ کر لیا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button