پاکستان

فوج ہماری ہے’ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں’ چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگربلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے’ جبکہ فوج ہماری ہے اور پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بطور جماعت مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’پشاور ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا لیکن جاری نہیں ہوا’ الیکشن کمیشن نے ذریعے پی ٹی آئی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ایک وکیل ن لیگ سے جائے تو ٹھیک پی ٹی آئی سے جائے تو گرفتار ہوتا ہے۔ عدلیہ اپنا کردار ادا کرے تومسائل کا حل ممکن ہے’ عدالت کو اب اپنا کردار اد ا کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے ہے’ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو اب اس معاملے میں مداخلت کرنا ہوگی’ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ان معاملات کا نوٹس لیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فلان بی اور سی ہمارے پاس ہے جس سے پارلیمان تک جائیں گے’ اگر بلے کے علاوہ کوئی نشان ملتا ہے تو لیں گے لیکن بائیکاٹ نہیں کریں گے’ اگر پارٹی نشان نہ دیا تو مخصوص نشستوں سے مسائل پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نان پارٹی بیسڈ الیکشن سے روکا ہے’ الیکشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے’ امید ہے سپریم کورٹ شفاف انتخابات کروائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوجی ہماری ہے’ ملک ہمارا ہے’ کسی سے کوئی جھگڑا نہیں’ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button