پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ خرم لطیف کھوسہ کو لاہور کے مزنگ تھانے کی پولیس نے ہائی کورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا۔پولیس انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے ساتھ ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 382، 508/بی، 148، 149، 353 اور 186 کے تحت درج کی گئی۔
درج ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ خرم لطیف کھوسہ نے پولیس افسران انسپکٹر سرور اور سب انسپکٹر علی رضا کو شدید زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے حملہ کیا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ نے انسپکٹر سرور کا گریبان پکڑا اور وردی پھاڑ کر زدوکوب کرنے کے ساتھ ساتھ دھکے دیے جبکہ اس دوران دیگر وکلا نے سب انسپکٹر علی رضا اور دیگر پولیس ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔انہوں نے موقف اپنایا کہ خرم لطیف کھوسہ نے پولیس ملازمین سے کہا کہ آج تم جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے جس پر موقع پر چند راہگیروں نے پولیس افسران کو چھڑانے کی کوشش کی تو خرم لطیف اور دیگر وکلا مشتعل ہو گئے اور اسلحہ نکال کر پولیس ملازمین پر تان لیا اور کہا کہ اگر کوئی قریب آیا تو جان سے مار دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button