انتخاباتپاکستان

میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

میانوالی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے89 پر بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
این اے89میانوالی پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء آر او کے سامنے پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کئے۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں
آر او نے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ کل سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button