پاکستان

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی’ وزیراعظم کا نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان کر د یا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں9 ہزار بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں’ پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کے لئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کے لئے تیسری امدادی کھیپ جلد روانہ کی جائے گی’ فلسطینیوں کی بروقت امداد اور غزہ سے محفوظ انخلاء کے لئے مصر اور اردن سے رابطے میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button