پاکستاندنیا

ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بارپھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں ہے’ ہٹلر نے دہائیوں پہلے یورپ میں جو کچھ کیا اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اس سے کچھ کم نہیں کر رہا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو تو اتنا امیر ہے جتنا ہٹلر بھی نہیں تھا’ اس کی مغربی حمایت مل رہی ہے’ امریکہ کی ہر قسم کی مدد حاصل ہے اور نیتن یاہو نے ان ساری حمایتوں اور مددکے ساتھ20ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی آج تک ہٹلر کے مظالم کی قیمت ادا کر رہا’ ہٹلر کی وجہ سے آج تک جرمنی کا سرجھکا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button