پاکستان

” سپریم کورٹ کے آرڈر کامذاق ” شاہ محمود قریشی اڈیالہ سے جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیاگیا۔
سابق وزیر خارجہ کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آ رڈر کا مذاق کیا گیا’ مجھے جھوٹے مقدمے میں پھر گرفتار کیا جا رہا ہے میں نے قومی کی ترجمانی کی’ میں بے گناہوں
پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کیا گیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ کے ساتھ پولیس کا رویہ شرمناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمودقریشی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی’ روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیاگیا’ اڈیالہ سے باہر نے پر پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
پنجاب پولیس نے شاہ محمود کو گرفتار کرکے بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا اور نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی’ بعدازاں انہیں تھانہ کینٹ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا’ اان کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے آج ہی عدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button