دنیا

غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری’ 24 گھنٹوں کے دوران250 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں’ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران250 فلسطینی شہید جبکہ500 زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی جنگ کے80 ویں دن اسرائیل نے غزہ کی پٹی میںشدید بمباری کی’ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں فلسطینیوں کے لئے کرسمس کی ایک اداس رات کے بعد شہری فاقہ کشی کا شکار ہیں۔
فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے کسی فوری جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آ رہے’ غزہ میں قحط کا منظر ہے اور پٹی میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور تمام مکینوں کے اسرائیلی جارحیت یا بھوک کے باعث ختم ہو جانے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں
گزشتہ رو ز اسرائیلی فوج نے وادی غزہ کے قریب البریج کیمپ کے مکینوں سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا۔ غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع بستیوں پر دوبارہ میزائلوں کی بمباری کی اطلاع دی۔
کرسمس کے موقع پر غزہ کی پٹی میں بمباری ایک لمحے کے لئے بھی نہیں رکی’ پیر کی صبح فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے چھاپے میں23افراد شہید ہوگئے جبکہ الزوائدہ کے چھوٹے سے گاؤں کے قریب بھی ایک بم دھماکے میں12 افراد چل بسے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button