پاکستانتجارت

سینیٹ میں پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں291ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹ میں پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں291 ارب روپے سے زائد کا نقصاان کا انکشاف ہوا ہے۔ منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا’ وزارت ہوا بازی کی جانب سے پی آئی اے سی ایل کے نقصانات سے متعلق دیئے تحریری جواب کے مطابق سال 2022 میںپی آئی اے کو88 ارب روپے کا نقصان ہوا’2021 میں پی آئی اے سی ایل کو50 ارب’2020 میں34ارب’2019 میں52 اور2018 میں67 ارب کا نقصان ہوا۔ ارکان کے سوالوںکے جواب دیتے ہوئے مشیر ہوا بازی نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کاپراس نجکاری کمیشن کے سپرد کیا گیا تمام منظوریاں کابینہ نے دیں’ نجکاری کمیشن کی جانس سے فنانشل ایڈوائزر ہایئر ہوچکا ہے ‘ ایئر پورٹ بیچے نہیں جا رہے آوٹ سورس کئے جارہے ہیں۔ پی آئی اے کو گزشتہ پانچ سالوں میں291 ارب روپے سے زائد نقصان کا ا نکشاف ہوا’ پی آئی اے کے 5 سالوں کے نقصان کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button