پاکستان

پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے’ پہلے بغیر محنت کئے آگئے تھے’ آصف زرداری کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں محنت کا مشورہ دے دیا۔
نوابشاہ میں آصف علی زرداری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے اور جانچ پڑتال کروائی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے کہ انتخابات ضرور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے’ ان شاء اللہ حکومت ہم بنائیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو محنت کرنی چاہیے’ پہلے بغیر محنت کئے آگئے تھے’ اب محنت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button