اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخاابی نشان کیسز میں الیکشن کمیشن کو 22دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس پر الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کاطریقہ کارپارٹی نے خود طے کرناہوتا ہے، اگر انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم نہ کیا گیا تو انتخابی نشان بلا نہیں ملے گا، کل تک انتخابی نشان نہ ملا تو ہمارے امیدوار آزاد تصور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن معاملات کو تاخیر کا شکار کرتا آرہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چھوڑکر ایک پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک ہورہا ہے، یہ پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے، کیا 32 سوالات کسی اور پارٹی سے بھی پوچھے گئے؟ دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے عدالت کو پی ٹی آئی کے رجسٹرڈ ارکان کی فہرست فراہم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف مرکزی پارٹی کو نوٹس نہیں دیا تھا’ پی ٹی آئی صوبائی کابینہ کو بھی نوٹس جاری ہوا تھا۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاابات اور انتخابی نشان کیسز میں الیکشن کمیشن کو 22دسمبر تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے امید ہے انصاف ہوگا اور فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button