پاکستانجرائم

کروڑوں کے گھپلے’پٹواری شیخ مسعود کی صرف معطلی نے عوامی حلقوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

راولپنڈی: موضع گنگال کے بدنام زمانہ کرپٹ پٹواری شیخ مسعود کی صرف معطلی اور تحصیل آفس تبادلے نے عوامی حلقوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ شیح مسعود کافی عرصے سے موضع کاک اور کھنہ ڈاک دونوں موضعوں کا پٹواری تعینات رہا ہے اس دوران مذکورہ پٹواری نے ایک مرلے کی فیس ایک لاکھ روپے مقرر رکھی ْ اگر حساب لگایا جائے تو یہ کروڑوں روپے بنتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہناہے کہ دوسری طرف پٹواری شیخ مسعود نے زمین کی قیمت کم لکھوا کر کئی لوگوں سے خزانے میں پیسے بھی کم جمع کروائے جس کے بعد باقی رقم اپنی جیب میں بھرتا رہا ہے’ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ مسعود کی صرف ٹرانسفر مسئلے کا حل نہیں ہے اس کرپٹ ترین پٹواری کے خلاف انکوائری بیٹھائی جائے جو کہ اس بدنام زمانہ پٹواری کے اثاثوں کی انکوائری کرے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کرپٹ پٹواری شیخ مسعود اور منشی حسیب دروان پابندی غوری ٹاؤن میں مکانات اور پلاٹوں کے لاکھوں روپے رشوت لیکر انتقال کرتا رہا ہے معاملہ کروڑوں روپے کا ہے اس حوالے سے انکوائری کرائی جائے اور کرپٹ پٹواری سے رقم وصول کرکے خزانے میں جمع کرائی جائے۔ عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ پٹواری کافی عرصے سے یہاں پر تعینات تھا اس حوالے سے بھی انکوائری کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اخبار حق مذکورہ بدنام زمانہ کرپٹ پٹواری کے حوالے سے مزید متاثرین کے خیالات اور حقائق منظر عام پر لاتا رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button