پاکستانتازہ ترین

حکومت سازی کےلئے پی ٹی آئی نے کوششیں شروع کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا (کے پی) سمیت وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے نومنتخب اراکین سے رابطے کے لیے مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیل کے لیے اراکین اسمبلی سے رابطے کی ذمہ داری بیرسٹر عمیر نیازی کو سونپ دی گئی۔

خیبرپختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری علی امین گنڈا پور کو سونپی گئی جبکہ پنجاب میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری میاں اسلم اقبال کو سونپی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button