کھیل

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 3میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

سڈنی۔:آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ، ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، مارنس لابوشین نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، عامر جمال کو میچ اور پیٹ کمنز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 68 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد رضوان 28 ، عامر جمال 18 اور حسن علی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل ووڈ نے چار اور نیتھن لائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان نے پہلی اننگز میں 14 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا اور عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ، اس موقع پر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لابوشین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 رنز کی شراکت قائم کی ، کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ وارنر 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد مارنس لابوشین اور سٹیون سمتھ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے کامیابی دلا دی ، لابوشین نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ سٹیون سمتھ نے 5 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button