پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے’ اس مرتبہ پاکستان سپرلیگ کا آغاز17 فروری سے لاہور سے ہوگاا اور اختتام 17 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔
ایونٹ میں34 میچز ہوں گے’ پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
ٹو رنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
اس کے علاوہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی بھی اس مرتبہ کراچی کو دی جائے گی’ ایونٹ میں7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 9 میچز راولپنڈی’2 میچ لاہور اور 11میچ کراچی میں ہوں گے’ اس کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی میں9,9 اور ملتان میں5 میچ ہوں گے۔
پاکستان سپرلیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی 12فروری سے آمد متوقع ہے۔
0 33 1 minute read