اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔وزارتِ داخلہ کا خط کے متن میں کہنا تھا کہ دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اورشر پسند کارروائی کیلئے مدد حاصل کرتے ہیں۔متن میں مزید لکھا گیا کہ وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔وزارتِ داخلہ نے پی ٹی آے کو درخواست کی کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
0 258 Less than a minute