پاکستانتازہ ترین

نوجوان کی محبت میں امریکا سے آئی خاتون نے واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

کراچی: نوجوان کی محبت میں امریکا سے پاکستان آنے والی خاتون واپس اپنے ملک جانے کے لیے رضامند ہوگئی۔ خاتون نے واپس اپنے ملک جانے کے لیے شرط رکھی ہے۔ امریکی خاتون نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ میرےپاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مجھے نیویارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button