دنیا

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری’ مزید128 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام کوئی نہ روک سکا’ سفاک فوج نے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے خان یونس پر تازہ حملوں میں مزید20 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق 29 سالہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمون قصبے پر فوجی چھاپے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے جھڑپوں کے دوران نوجوان لڑکے کی پیٹھ میں اس وقت گولی ماری جب مقامی فلسطینی نوجوانوں نے گھروں پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس کے علاوہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی حملوں میں20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں24 گھنٹوں کے دوران جاری جھڑپوں اور بمباری کے باعث تقریبا120 فلسطینی اسرائیلی شہید ہوگئے’ شہداء کی مجموعی تعداد22ہزار300 سے تجاوز کر گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button