انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

ملائیکہ اروڑا کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری، وجہ بھی سامنے آگئی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے ملائیکہ کے خلاف سیف علی خان 2012 ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کیے ہیں۔یہ وارنٹ گزشتہ روز جاری کیے گئے اور عدالت نے رواں ماہ کے اختتام تک قابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی اور غیر حاضر رہے جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔ملائیکہ اروڑا کو پہلے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا مگر وہ غیر حاضر رہیں جس پر عدالت نے اداکارہ کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو بھی اداکارہ کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔ اس وقت عدالت نے ملائیکہ کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا کے ساتھ ساتھ ایک اور دوست فرخ واڈیا کے بھی وارنٹ جاری کیے تھے۔یہ کیس کیا ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button