
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 840 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 18 ڈالر کم ہوکر 3325 ڈالر فی اونس ہے۔