علاقائی

راجہ فیصل زمان ہی امید کی آخری کرن قرار

ہریپور(بیورورپورٹ)راجہ فیصل زمان ہی امید کی آخری کرن قرار،جب تک جان میں جان ہے کسی دوسرے شخص کا انتخاب نہیں کر سکتے، پی کے سینتالیس پر قبضے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،پی کے اکتالیس کے عوام اپنی جانی مالی سپورٹ کے ساتھ راجہ فیصل زمان کو کامیابی دلا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار مختلف یونین کونسلز کے عمائدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا حلقہ پی کے سینتالیس کے اندر کسی دوسرے امیدوار کے لیے کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی یہاں کے عوام کسی اور کو اپنی سر کی پگڑی پہنا سکتے ہیں پی کے سینتالیس پر قبضے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہاں کے عوام اتنے کم ظرف نہیں جتنا ان کو سمجھا جا رہا ہے ہم پہلے بھی راجگان فیملی کے ساتھ تھے اور مرتے دم تک راجگان فیملی کی عزت و تکریم میں اضافے کا سبب بنے رہیں گے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے حلقہ پی کے سینتالیس کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا جانتے ہیں ہم نہ پہلے کبھی اپنے فیصلوں پر نادم ہوئے اور نہ آئندہ اپنے فیصلوں پر شرمندگی ہو گی یہاں کے عوام اچھے اور برے کی پہچان کرنا بھی جانتے ہیں یہاں کے عوام عزت کے بھوکے ہیں جو ان کو راجگان گھرانے سے وافر مقدار میں مل رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button