علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے اجلاس

خان پور(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر خانپورفراز قریشی کی زیر صدارت گزشتہ روز کمپیوٹرائیزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹابیس، نائب تحصیلدار خانپور، گرداور سرکل اور متعلقہ پٹواری صاحبان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سروس ڈلیوری سنٹر خانپور کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ایبٹ آباد (ڈویژنل رپورٹر)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سوزوکی کی سائیڈوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع۔متعد سوزوکیوں کے کے سائیڈوں پر لگے غیر قانونی پائیپوں کو کاٹ دیا گیا۔ڈی ائی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سوزوکی گاڑیوں کے سائیڈوں پر سواریوں کی اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے حویلیاں، سٹی ایریاہ، منڈیاں، مری روڈ اور قلندرآباد کے مقامات پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے پہلے روز میں ہی 368 سوزوکیوں کی سائیڈوں پر لگے غیر قانونی پائیپوں کو کاٹ کر پھیک دیا گیا اور سوزوکی ڈرائیوران کو وارننگ جاری کی گئی کہ دوبارہ یہ پائپ نہ لگائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button