
پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکش کمیشن سینیٹ کی 11خالی نشستوں کے لئے جلد انتخابات کرائے ۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں پی پی پی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر جلد از جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
سینیٹر حیدر نے کہا کہ دو ایوانوں والی پارلیمنٹ کا ایوان بالا نامکمل ہے کیونکہ اس کی 11 نشستیں خالی ہیں۔
ان میں سینیٹرز یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوہرو ، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ، نزہت صادق ، صادق سنجرانی ، شہزادہ عمر ، مرحوم رانا مقبول ، شوکت ترین ، اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ہیں۔