ہری پور: سالانہ صوبائی ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ 2023 کے ادبی مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ ہری پور میں اختتام پذیر ہو گئے۔ گزشتہ روز قومی ترانہ ،ملی نغمہ، اردو تقریر ، انگریزی تقریر اور پوسٹر میکنگ کے مقابلے ہوئے جن میں آٹھوں ریجن کے اول پوزیشن ہولڈر طلبا نے حصہ لیا۔ قومی ترانہ کے مقابلے میں ایمز سکول اینڈ کالج ڈگر بونیر ضلع بونیر ڈویژن ملاکنڈII کے احترام احمد اور ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجایا ۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول آمندی عم رخان بنوں کے حیدر علی اور ٹیم نے حاصل کی۔ملی نغمہ ایونٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول آمندی عم رخان بنوں کے حیدر علی اور ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور ہزارہ کے عبید رضا اور گروپ نے دوسری پوزیشن لی۔ اردو تقریر میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈاگئی صوابی مردان کیمحمد صہیب نے اول پوزیشن اپنے نام کی جب کہ گورنمنٹ ہائی سکول سیکٹر نمبر 3 کھلابٹ ٹان شپ ہری پور ہزارہ کے سلیمان خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریر کے مقابلے میں ملاکنڈ II ڈویژن کے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول الپوری شانگلہ کے حارث اقبال نے اول پوزیشن سمیٹی جب کہ ہزارہ ڈویژن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تھاکوٹ بٹگرام کے مصطفی نے دوسری پوزیشن لے لی۔ پوسٹر میکنگ کے مقابلے میں ملاکنڈ II ڈویژن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 مینگورہ سوات کے علی یار خان نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی اور ہزارہ ڈویژن کے گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور کے شایان طارق نے صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ جنرل سیکرٹری محمد سیف الرحمان ، آرگنائزنگ کمیٹی ممبران پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود تنولی ، مراد خان ، محمد علی ، ذاکر محمود ، محمد وسیم اور دیگر ممبران نے عمدہ انتظامات کے ساتھ م مہمان ججز اور دیگر ڈویژنز سے آئے مہمانوں کا استقبال کیا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا
0 40 1 minute read