اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے)داعی کتاب و سنت, معروف مذہبی سکالر کا مختصر دورہ پاکستان و آزاد کشمیر. دو خطبات جمعہ کی سعادت ضلع میرپور کو مل گئی. آج کا خطبہ جمعہ, مرکزی جامع مسجد اھحدیث ڈھلہ اسلام گڑھ میں ارشاد فرمائئں گے. تفصیلات کے مطابق مرکزی جمیعت اہلحدیث برطانیہ کے امیر, معروف عالمی و مذہبی سکالر علامہ شعیب احمد میرپوری فاضل مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب تین ہفتے کے مختصر دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں. علامہ موصوف برطانیہ میں مرکزی جمیعت اھل حدیث کی سربراہی کے علاوہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے دینی اور سماجی امور میں نہایت دلچسپی سے شامل رھتے ہیں. موصوف نے نہایت شفقت سے ضلع میرپور کی دو مساجد میں خطبات جمعہ کیلئے وقت دیا ھے. موصوف 29 دسمبر 2023 کا خطبہ جمعہ مرکزی جامع مسجد اھحدیث ڈھلہ اسلام گڑھ میں جبکہ 05 جنوری 2024 کا خطبہ جامع مسجدرحمانیہ فاضل چوک سیکڑ سی تھری میرپور میں ارشاد فرمائیں گے. نیز علامہ موصوف کے اس دورہ کے دوران "القرآن الکریم انسٹیٹیوٹ اسلام گڑھ کا ایک فنکشن بھی شامل ھے. علامہ موصوف سے دیگر دینی اور سماجی ادارے بھی رابطے میں ہیں.
0 48 1 minute read