پاکستان

ر وس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں’ پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلو چ نے کہا ہے کہ رواں برس سفارتی لحاظ سے پاکستان کے لئے اہم رہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ سال2023 پاکستان کی سفارت کاری کے لئے بہت مثبت رہا’ پاکستانی وزیراعظم’ وزیر خارجہ’ وزیرمملکت نے کئی ممالک کے دو رے کئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کئے’ اسی طرح سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کئی ممالک کے دورے کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پلوامہ حملے میں بھارت کی جانب سے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا کوئی مطالہ نہیں کیا’ دفتر خارجہ قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ پر تبصرہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے مسلم لیگ جموں اینڈ کشمیر مسرت عالم گروپ پر بھارتی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں’ یہ پانچویں سیاسی جماعت ہے جس پر بھارت نے پابندی عائد کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسرت عالم کی قید میں20 سال کا اضافہ کیاگیا ہے ‘ بھارت تمام حریت رہنماؤں کو رہا کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے سال2023 میں6 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے دیئے’ اس سال پاکستان نے400 بھارتی قیدیوں کو رہا بھی کیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آن لائن رجسٹریشن بھی شروع کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button