انٹرٹینمنٹپاکستانتازہ ترین

’کسی نے میرا قرض معاف نہیں کرایا‘، پریتی زنٹا بھارتی سیاسی جماعت پر پھٹ پڑیں

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریتی زنٹا نے سیاسی جماعت کانگریس کیرالہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کیرالہ نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک سیاسی جماعت (بی جے پی) کو دے دیے ہیں۔کانگریس کیرالہ نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ پریتی زنٹا کا 18 کروڑ روپے کا قرض بھی معاف کردیا گیا ہے۔اس دعوے پر اداکارہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس ٹوئٹ کو غلط اور جھوٹی خبر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود دیکھتی ہیں۔پریتی زنٹا نے طویل جواب میں لکھا ‘میرے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے فضول باتیں کی جارہی ہیں، میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود چلاتی ہوں اور جعلی خبروں کو فروغ دینے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، کسی نے میرا قرض معاف نہیں کیا نہ میری جگہ دیا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں حیران ہوں ایک سیاسی جماعت یا ان کا نمائندہ میرے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے جعلی خبروں کو فروغ دے رہا ہے اور گوسپس میں ملوث ہے ، میں نے 10 سال پہلے قرض لیا تھا جو میں اتار چکی ہوں، امید ہے یہ کافی ہوگا تاکہ مستقبل میں دوبارہ اس قسم کی غلط فہمی نہ ہو’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button