پاکستاندنیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کادوران حراست تین کشمیریوں کی موت کی تحقیقات کا حکم

بھارتی فوج نے مقبو ضہ کشمیر میں دوران حراست تین کشمیریوں کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی فوج کے اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہریوں کی موت کے پیش نظر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان سنیل بارتول نے بتایا کہ بھارتی فوج کے سربراہ منوج پانڈے نے پیر کو فوج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پونچھ کا دورہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پونچھ میں شہریوں کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیئے جانے کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں ہے۔
واضح رہے مقامی لوگوں نے فوجی اہلکاروں پر تینوں کشمیریوں کو قریبی فوجی کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد لاشوں کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
ایک مقامی شخص محمد یونس کے مطابق فوجی جمعہ کی صبح گاؤں پہنچے تھے اور ان کے دو بھائیوں اور ایک کزنسمیت نو گاؤں والوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ایک بزرگ کو چھوڑ دیا گیا تھا لیکن باقی تمام افراد کو بے رحمی سے مارا پیٹا گیا اور بجلی کے جھٹکے دیئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button