پاکستانتجارت

یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تفیصلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اعلان31دسمبر کو کیا جائے گا۔ اگلے پندرہ روز کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریبا1 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں1.72روپے کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ملک میںسال2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں116 روپے58 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یکم اکتوبر2023 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ3 ماہ میں فی لیٹر پٹرول64 روپے4 پیسے ا ور ڈیزل52 روپے99 پیسے سستاہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button